مخصوص نشستیں،عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن ممبران کی رائے تقسیم

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن کا7واں اجلاس بھی بے نتیجہ،ممبران کی رائے تقسیم ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق 2ممبران سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حامی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سمیت 3اراکین دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر قائم ہیں،الیکشن کمیشن کا 7واںاجلاس میں بھی کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

لیگل ٹیم نے نظرثانی درخواست پر فیصلہ ہونے تک معاملہ موخر کرنے کی تجویز کردی،ذرائع کے مطابق 2ممبران نے رائے دی سپریم کورٹ نے احکامات آرٹیکل 187 کے تحت دیئے، عملدرآمد کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں بچی،معاملے پر آج پھر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا۔