وزیراعظم کی نیویارک آمد،جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے

نیویارک: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی 5 روز ہ سرکاری دورے پر نیویارک آمد،جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے،شہباز شریف وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے ،خواجہ آصف، عطا تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں،جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میںشرکت کریں گے،مختلف ممالک کے سربراہوں کےساتھ ملاقاتیں ہوں گی