اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت کاعوام کو بڑا ریلیف،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں13روپے لٹر تک کمی کردی ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول10،ڈیزل13.06،لائٹ آئل12.12،مٹی کاتیل 11.15روپے لٹر سستا کردیا۔
نرخوںمیں کمی کے بعد پٹرول249.10،ہائی سپیڈ ڈیزل249.69،لائٹ آئل141.93اور مٹی کاتیل158.47روپے لٹر ملے گا،نئی قیمتیں نافذ العمل ہوگئیں۔
بڑا ریلیف، پٹرول10، ڈیزل13.06، مٹی کاتیل11.15 روپے لٹر سستا



















