آئینی اقدار کی پاسداری کاعزم غیر متزلزل ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے انسانی معاشرے کی بنیادی اور اہم قدر کے طور پر جمہوریت کی مضبوطی و فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

عالمی یوم جمہوریت پر اپنے پیغام میں شہبازشریف نے کہاحکومت کا آئینی اقدار کی پاسداری، جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے،جمہوری اقدار پر عملدرآمد قومی طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے،آئیںایسے عالمی معاشرے کے قیام کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں جو منصفانہ، مساوی اور جامع ہو، باہمی تعاون سے ہی جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کرسکتے ہیں۔