سینٹ، اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)احاطہ پارلیمنٹ سے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کیخلاف سینٹ نے مذمتی قرارداد منظور کرلی،قرارداد میں کہا گیا شرمناک اقدام نے جمہوریت کی نفی کردی، ذمہ داروںکےخلاف کارروائی کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیاایوان 10 منتخب ممبران قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ سے گرفتاری کی مذمت کرتا ہے، گرفتار کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے، قرارداد پاس کرکے پارلیمنٹ و قومی اسمبلی سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔