اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے غزہ میں قتل عام پر دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپاکستان اسرائیلی قابض افواج کی 10 ستمبر کو غزہ کے المواصی کیمپ پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی قابض افواج نہتے فلسطینیوں کو بربریت کا نشانہ بنارہی ہے،محفوظ پناہ گاہوں میں پناہ گزین فلسطینیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین و انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا جنوبی ایشیا کا مستقبل امن میں ہی پنہاں ہے، پاکستان ایس سی او کو اہم تنظیم سمجھتا ہے، تنظیم ترقی اور سلامتی کے تناظر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
غزہ میں قتل عام پر دنیا کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،پاکستان



















