اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے مشکل حالات میں جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے، اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب پر پوری قوم کو فخر ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
دوران ملاقات شہبازشریف نے محب کو 25 لاکھ روپے انعام دیااور بچوں کی تعلیم،خاندان کیلئے مفت صحت کی سہولیات کااعلان کیا۔
وزیراعظم نے کہا مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں،آپ قوم کے ہیرو ہیں، ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیںایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے۔
اس موقع پر محب نے گفتگوکرتے ہوئے کہاآپ سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی،وزیر اعظم کی جانب سے عزت افزائی پر تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















