وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی معطل ،6افسروں کے نام بلیک لسٹ میں شامل
لاہور،میانوالی (اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ملک لیاقت علی معطل ،کرپٹ، نااہل و اختیارات کے ناجائز استعمال پر 4سپریٹنڈنٹ جیل اور 2ڈپٹی سپرٹنڈنٹس کے نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیئے گئے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی ملک لیاقت علی کو 90دن کےلئے معطل کر کے انکوائری شروع کردی،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ (ڈویلپمنٹ ) سینٹرل جیل میانوالی سہیل صفدر خان بطور سپریٹنڈنٹ ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 4سپریٹنڈنٹ جیل اور 2ڈپٹی سپرٹنڈنٹس کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردئیے، کرپٹ، نااہل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے جیل افسروں کی انکوائری جاری ہے ، انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں مکمل کرنے اور میرٹ پر ایکشن کی ہدایت کردی گئی۔



















