اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور:(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)ملک بھر میں یوم شہدا ءپولیس منایا گیا،شہر شہر تقاریب،شمعیں روشن کرکے شہداءکوزبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا،دریں اثنا سیاسی قیادت نے پولیس شہداءکو قوم کافخر قراردےدیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہاقوم کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے پولیس اہلکاروں کی بے مثال جرات و قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس کے شہداءنے گراں قدر خدمات انجام دیں،دہشت گردوں ،جرائم پیشہ عناصر کےخلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم کو بہادر شہدا پر فخر ہے،پوری قوم کی جانب سے خدمات و قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا پولیس کے شہید افسروںو اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں،جانوں کا نذرانہ دےکر قوم کا مستقبل محفوظ و روشن بنایا، شہبازشریف نے کہاشہید افسروں و اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے، کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیں گے، وفاقی حکومت شہدا کے بچوں کی تعلیم و صحت کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، خاندانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا،بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں شہدائے پولیس کے خاندانوں کےلئے بڑا و تاریخی پیکیج دیا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا پولیس کے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں،لازوال قربانیاں اثاثہ ہیں، کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،شہدا کی تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت ہر لمحہ شہدا کے اہلخانہ کےساتھ ہے اور ساتھ رہے گی، کچے سمیت ہر علاقے میں پولیس قابل قدر فرائض انجام دے رہی ہے، ہر شہید کے خاندان کی دیکھ بھال و خدمت کا فریضہ پوری طرح نبھائیں گے،قربانیاں ہمیشہ یادر رہیں گی، شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ، شہید کیپٹن مبین اور تمام پولیس شہدادلوں میں ہمیشہ زندہ ہیں اور رہیں گے۔
دریں اثنا مریم نواز،علی امین گنڈا پور،مراد علی شاہ،میر سرفراز بگٹی،بلاول بھٹو ودیگر رہنماﺅں نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہایوم شہدا بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آئیے! پولیس شہدا کی یاد کو سلام پیش کریں اور سب کیلئے محفوظ و منصفانہ معاشرے کی تعمیر کے عزم کی تجدید کریں۔
یوم شہدا ءپولیس پرشہر شہر تقاریب،شمعیں روشن ،تکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے:سیاسی قیادت



















