اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاور ڈویژن نے کہاہے بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
اعلامیے میں کہا گیامیڈیا کے مختلف حصوں میں آنے والی خبروں کا تمام مواد من گھڑت ہے،کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ،بجلی چوری کےخلاف مہم کےلئے تمام قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں،آنےوالے اخراجات قطعی طور پرصارفین سے وصول نہیں کیے جاتے۔
بجلی چوری کےخلاف الگ عدالتیں اور تھانے قائم کرنے کی خبروں میں حقیقت نہیں،پاور ڈویژن



















