اسلام آباد: ( ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے نوازشریف کی حکومت میں تاریخ کے سستے ترین پلانٹ لگے ،بجلی بحران حل کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا بجلی مسئلے پر پہلے دن سے کوششیں جارہی ہیں، نوازدور میں 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ، کوئی بھی بجلی پیدا کرنے کے میدان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار نہیں تھا، چین واحد ملک جس نے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کی۔
وزیراعظم نے کہا دیکھتے دیکھتے ہزاروں میگاواٹ بجلی منصوبوں پر کام ہوا، و تیز ترین سپیڈ پر بجلی منصوبے لگائے گئے، پاکستان نے 4ایل این جی کے 5ہزار میگاواٹ پاور کے پاور پلانٹ لگائے، نوازشریف کی حکومت میں تاریخ کے سستے ترین پلانٹ لگے۔
بجلی بحران حل کرنے کیلئے محنت کررہے ہیں : وزیراعظم



















