اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا ،پارلیمنٹ میں خصوصی قرارداد پیش کی جائےگی۔
فلسطینیوں پر ڈھائے جانےوالے اسرائیلی مظالم پر وزیراعظم کی زیرصدارت حکومت و اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا،ن لیگ،پیپلزپارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی، ق لیگ، مسلم لیگ ضیا ،نیشنل پارٹی کے سربراہوں و سینئر نمائندوں نے شرکت کی،شرکا نے مشترکہ طور پر فلسطین میں 9 ماہ سے نہتے لوگوں پر جاری اسرائیلی ظلم پر غم و غصے اورنہتے فلسطینی بہن بھائیوں کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
اجلاس میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاواقعہ خطے میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ سازش ہے ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کےساتھ خطے میں مزید کشیدگی کی فضا کو ہوا دیتے ہیں، وزیراعظم نے فلسطین میں اسرائیلی ریاستی ظلم و بربریت کو امت مسلمہ کےلئے المیہ قرار دیا،اعلامیے کے مطابق فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی ظلم کی دوٹوک مذمت کے طور پرجمعہ کوپاکستان بھر میں یوم سوگ منایاجائےگا۔
بعد از نماز جمعہ ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا ،پارلیمنٹ میں فلسطین کےساتھ مکمل یکجہتی کیلئے خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی،اجلاس میں مطالبہ کیا گیا نہتے فلسطینیوں کی انسانی ہمدردی کے تحت امداد تک فوری رسائی یقینی بنائی جائے، فلسطین میں جاری نسل کشی اور ریاستی ظلم سے اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں اور عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے،بدترین بربریت پر بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہے، عالمی برادری کو مصلحت سے نکل کر ظلم و بربریت روکنے کےلئے دو ٹوک موقف اپنانا ہوگاورنہ عالمی قوانین و اداروں کی حیثیت آئندہ نسلوں کیلئے سوالیہ نشان بن کر رہ جائے گی،عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ اپنی خاموشی توڑے، صہیونی قوتوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی فوری روکی جائے۔
شرکا نے مطالبہ کیا اسرائیل کو جنگی جرائم و فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے پر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،پاکستان فلسطین کو امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا اور مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی طبی امداد کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گا ،فلسطینی زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے ملک لایا جائے گا،فلسطینی میڈیکل طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے کیلئے پاکستان کے میڈیکل کالجز میں امدادی بنیادوں پر داخلہ دینگے۔
اجلاس سے خطاب میںوزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں اسماعیل ہنیہ پر حملے کو عالمی قوانین پاﺅں تلے روندنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا پاکستان سمیت پوری دنیا نے دلخراش واقعہ کی مذمت کی ، نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کھلے عام درندگی و تباہی برپا کرنے پر اترآئے ہیں، صورتحال ترقی یافتہ اقوام کےلئے بھی چیلنج ہے۔
شہبازشریف نے کہا فلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے،9 ماہ سے اب تک بچوں سمیت 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ،ہسپتالوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ،ہر روز غزہ میں لاشیں گرائی جا رہی ہیں، شہروں کے شہر اور محلوں کے محلے زمین بوس کر دیئے گئے ،روز ٹیلی ویژن پر ایسے دلخراش مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں تاریخ میں شاید ہی کبھی کسی نے دیکھے ہوں۔
وزیراعظم نے کہاایرانی علاقائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راکٹ حملے کے ذریعے اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا ،اسرائیل نے عالمی قوانین پاﺅں تلے روند دئیے، سفاکی کی مثال نہیں ملتی، پاکستان سمیت ترکیہ،چین،روس،ملائیشیا اور قطر کی جانب سے واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی، پوری دنیا اشکبار ہے، درندگی پر دنیا اگر خاموش رہے تو لمحہ فکریہ ہے۔
شہبازشریف نے کہاواقعہ پر قوم کی آواز بن کر عکاسی کرنی ہے،انتہاپسندی اور دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہوگی، عالمی اداروں نے غزہ کی صورتحال پر جو قراردادیں منظور کیں اسرائیل کی جانب سے دھجیاں اڑائی گئیں،عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی بربریت کو نسل کشی قرار دیا پھر بھی ہاتھ نہیں روکے جا سکے،مسئلہ اٹھانے پر آئرلینڈ اور سپین کے شکر گزار ہیں، آئرلینڈ کے وزیراعظم کو فون کرکے شکریہ ادا کیا۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















