اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے آرمی چیف کے حضور عرضیاں دینے والے عمران خان بہادر بنیں، پورا سچ بولیں اور کہہ دیںہاں پارٹی کو فوج سے لڑایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر عرفان صدیقی نے کہا اعصاب جواب دے گئے ہیں تو پورا سچ بھی اگل دیں، الزام دوسروں کے سر تھوپنے کی بجائے مردانگی کا مظاہرہ کریں،کہہ ڈالیں جنرل عاصم منیر کی تقرری روکنے کےلئے پنڈی پر یلغار کرائی،کبھی خود کبھی بیگم پر قاتلانہ حملوں کے الزامات لگائے،200 سے زائد فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں پر حملے کرائے،لیگی رہنما نے کہاکہہ ڈالیں فضائیہ کے طیارے جلائے، ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کا مذاق اڑایا،مان لو تم نے ہی سب کچھ کیا عمران خان! آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیے۔
آرمی چیف کوعرضیاں دینے والے عمران خان بہادر بنیں، عرفان صدیقی



















