نارووال:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے پاس صعوبتوں کے باوجود ہمیشہ ثابت قدم رہنے والے مرد حر آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور نوجوان قائد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت ہے،پیپلز پارٹی ہر حال میں وطن عزیز کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ خاطر رکھے گی ،قائدین نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم سمجھاان خیالات کا اظہار صفدر ہمایوں قریشی نائب صدر پیپلز پارٹی امریکہ وفوکل پرسن فیڈرل اوورسیز امریکہ نے صدر آصف زرداری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
صفدر ہمایوں قریشی نے کہااک زرداری سب سیاستدانوں پر بھاری ثابت ہو چکا ،پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے ہمیشہ قربانیاں پیش کیں مفاہمت کے بادشاہ نے زندگی کا طویل عرصہ جیل میں گزارا۔تقریب میں عاطف خان،رانا مدثر مانگوی،رانا عمران،علی راجپوت،رانا عبدالرحمن روشا،منشی جمیل،میاں ابوبکر،محبوب اکرم،حاجی یاسین زرگر نے بھی شرکت کی۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفاد مقدم سمجھا، صفدر ہمایوں قریشی



















