اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے ڈی چوک پر احتجاج کا رواج ختم ہونا چاہیے ،جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں احتجاج کی اجازت دی ، بہتر ہے اسی پر اکتفا کریں، جگہ جگہ دھرنوں سے شہریوں کی زندگی مشکل ہوگی،علی امین گنڈا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، جلسوں میں کچھ اور اجلاسوں میں کچھ اور کہتے ہیں،مشکلات کا علم ہے،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا حکومتی ذمہ داری ہے،اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہے ہےں، عظمیٰ بخاری کی نازیبا وڈیو بنا کر شیئر کرنےوالے بندے کی شناخت کرلی ،پی ٹی آئی کا مرد کارکن خاتون کی تصویر لگا کر خاتون کے نام پر اکاﺅنٹ چلا رہا ہے۔
امیر مقام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بڑا پرجوش خطاب کیا، علی امین گنڈا پورنے میٹنگ میں تعاون کا یقین دلایا، مجبوری سمجھتے ہیں اڈیالہ بھی جواب دینا ہوتا ہے، ایک طرف کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف کہتے ہیں کسی کی اجارہ اداری قائم نہیں ہونے دیں گے۔
عطا تارڑ نے کہادہشت گردوں کوپی ٹی آئی واپس لےکر آئی، بٹ گرام میں درختوں کاٹنے کا بڑا سکینڈل سامنے آیا،ٹمبرمافیا آپریٹ کررہا ہے، ٹمبرمافیا میں علی امین گنڈا پورکا اپنا وزیرملوث ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، بتائیں ٹمبرمافیا کیخلاف کیا اقدامات کیے؟۔
وزیر اطلاعات نے کہاجماعت اسلامی کولیاقت باغ میں جلسے،دھرنے کی اجازت دی ، انتظامیہ کےساتھ تمام معاملات طے کیے گئے ، اسلام آباد میں آئے روزکوئی نہ کوئی گروپ ٹریفک جام کردیتا ،لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لیاقت باغ کے بعد اسلام آباد کی طرف پیش قدمی سمجھ نہیں آتی، نعیم الرحمن سے گزارش ہے حکومت مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کوتیارہے، جماعت اسلامی بیٹھ کربات چیت کرے، اکنامک ریفارمزایجنڈے کے ثمرات سامنے آرہے ہیں،بجلی بلوں کی مد میں50ارب کی سبسڈی دی گئی ،سبسڈی سب لوگوں کےلئے ہے۔
عطا تارڑ نے کہاعوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے، وزیراعظم 20، 20گھنٹے کام کر رہے ہیں،ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کےلئے خط لکھے جا رہے تھے،شکرہے روپے کی قدرمستحکم ،مہنگائی کم ہورہی ہے، دوست ممالک کےساتھ روابط بڑھے ، آئی ایم ایف کےساتھ بڑی مشکل سے معاہدہ طے پایا، سٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاعام آدمی کی زندگیوں کومشکلات میں نہیں ڈالنا چاہیے، مزاحمت کی سیاست سے ہٹ کرجماعت اسلامی بیٹھ کربات کرے، طارق فضل چودھری، امیرمقام اورمیں جماعت اسلامی کی بات سنیں گے،اچھے ماحول میں معاملات کوآگے لیکرچلیں گے، ملکی سالمیت کےلئے جماعت اسلامی لیاقت باغ میں پرامن جلسہ کرے، جب بھی جماعت اسلامی عندیہ دے گی حکومت کی 3رکنی ٹیم بات کرے گی، ڈی چوک میں احتجاج کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، کوئی تخریب کارگھس کرامن وامان کونقصان پہنچاسکتا ہے۔
امیر مقام نے کہاجیسے باتیں کی جارہی ہیں خیبر پختونخوا میں ویسا کوئی آپریشن نہیں ہورہا، علی امین گنڈا پورنے کہا امریکہ سے ملنے والے ڈالر کدھرگئے؟ گنڈا پور،پرویزخٹک اور محمود خان سے پوچھیں تب وہ وزیراعلیٰ تھے،اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈرسے پوچھے، امن وامان بہترکرنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ذمہ داری ہے، گنڈا پورتقریرکرکے چلے جاتے ہیں، سیاست نہ چمکائیں، ڈالرملنے کی باتیں کرنے والے وضاحت بھی کریں،قیام امن کیلئے ریاستی رٹ قائم کرنا ہوگی، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















