اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کیس میں فریقین کو نوٹس،عدالت نے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل غلام مرتضیٰ عدالت کے روبرو پیش ہوئے،دوران سماعت وکیل نے موقف اپنایا پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کو میٹرو پولیٹن نے سیل کردیا ،کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کوئی اور اطلاع دی گئی بس آئے اور دفتر سیل کر گئے، فائر اینڈ سیفٹی انتظامات نہ ہونے کا کہہ کر دفتر سیل کیاگیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کےلئے ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل کیس میں فریقین کو نوٹس، جواب طلب



















