اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے)احتجاج روکنے کیلئے اسلام آباد شہر کنٹینر میں تبدیل،ریڈزون سیل،کریک ڈاﺅن،متعدد گرفتار،جماعت اسلامی نے پلان بی پر عملدرآمد شروع کرکے متعدد مقامات پر دھرنے دے دئیے۔
جماعت اسلامی کے مہنگائی کیخلاف دھرنے کو روکنے کیلئے پولیس نے نقص امن خطرے کے پیش نظر ڈی چوک جانےوالے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند اور ریڈ زون کو سیل کردیا، مری روڈ ،فیض آباد،اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز رکھ کراینٹی رائٹ فورس کو تعینات کردیا گیا،کنٹینرز کے باعث کارکنوں کی اسلام آباد میں انٹری مشکل ہو گئی، پولیس نے قافلوں کی صورت میں ڈی چوک پہنچنے کی کوشش کرنے والے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا،واٹر کینن ،آنسو گیس سے لیس پولیس کی بھاری نفری اور قیدی وینز بھی پہنچادی گئیں،میٹرو بس سروس کی بندش نے عوام کی مشکلات مزید بڑھادیں۔
دریں اثنا راستوں کی بندش اور پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کردی اورپلان بی پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعدد مقامات پر دھرنے دے دئیے۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا3مقامات پردھرنوں کا فیصلہ کرلیا،مری روڈ راولپنڈی، زیروپوئنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر26پردھرنا ہوگا ،زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے،امیرجماعت کی ہدایت ہے جہاں رکاوٹ ہوگی وہیں دھرناہوگا،حکومت فسطائیت پر اتر آئی، تشدد و گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ،پولیس نے 1150کارکنوں کو گرفتار کرلیا،بجلی بلوں میں کمی اورتنخواہ دار طبقے پرٹیکس ختم کرنے تک دھرنا رہے گا۔
دریں اثنا حافظ نعیم الرحمن نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاپرامن آئینی جدوجہد کر رہے ہیں ، حکومت سے کہتے ہیںلوگوں کو تنگ مت کرو، کنٹینر ہٹاو، سب لوگوں کو دھرنے میں شرکت کرنے دو، راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں،حکومت فسطائیت پر اتر آئی ،دھرنا کئی دھرنوں میں بدل سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کارکنوں کو ہدایت کی پریشان نہ ہوں ،سب اگلی کال کا انتظار کریں،آئی پی پیز ملک کو کھا رہی ہیں،تحریک کاآغاز کردیا،حکومت سے بس ایک ہی مطالبہ ہے عوام کو ریلیف دیں، آئی پی پیز کو بند کرنا ہوگا،احتجاج آئینی حق ہے ،گرفتار کارکن رہا کئے جائیں، حکومت راستہ نہ روکے ورنہ کراچی سے لےکر چترال تک دھرنے دیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہاعوام کی طاقت کو کنٹینر سے نہیں روکا جا سکتا، پرامن رہنا چاہتے ہیں، تمام نمائندگان کو کہتا ہوں جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دیں، ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کریں گے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















