اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج پیر تک موخر کردیا،پارٹی صدر اسلام آباد عامر مغل نے کہا احتجاج کی اجازت کےلئے قانونی راستہ اپنایاا ور ڈی سی کو 23 جولائی کو درخواست دی، ڈی سی کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا معزز عدالت ،قانون کا بے حد احترام کرتے ہیں، پارٹی کی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لےکر احتجاج کو عدالتی حکم کے احترام میں پیر تک موخر کرتے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ ملی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پی ٹی آئی کی 29 جولائی کو احتجاج کی درخواست پر وجوہات کےساتھ فیصلہ کریں، سٹیٹ کونسل احتجاج کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سے مطمئن نہیں کر سکے۔
درخواست گزار نے کہا 29 جولائی کو ایف نائن پارک میں احتجاج کی اجازت دےدی جائے، درخواست گزار نے انڈر ٹیکنگ دی احتجاج پرامن ہو گا کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورت حال نہیں بنے گی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا دفعہ 144 نافذ ہے،29 جولائی احتجاج کی اجازت تب ہی ہو سکتی ہے اگر باقی سیاسی جماعتوں کی لا اینڈ آرڈر صورتحال پیدا نہ ہو،فیصلے میں کہا گیا مناسب پابندیوں کےساتھ آئین میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، کسی اور سیاسی جماعت کے تھریٹ کی بنا پر پٹیشنر پارٹی کے آئینی حقوق سلب نہیں ہوسکتے۔
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج پیر تک موخر کردیا



















