سیالکوٹ :(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین کا سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال کی ری ویمپنگ اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی ری ماڈلنگ اور ری ڈیزائننگ کے منصوبے کا جائزہ لیا، منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا اور منصوبوں میں معیار کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ منصوبے پائیدار ثابت ہو اور عوام عرصہ دراز تک اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین نے کشمیر روڈ کی گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور پی ایچ اے کے مقامی حکام گھاس کی کٹائی اور شجرکاری کی بابت ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے سیرت سٹیڈی سنٹر سیالکوٹ کینٹ کا بھی دورہ کیا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد کی سیرت طیبہ پر کتب کا معائنہ کیا۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین نے چیف منسٹر پنجاب کی جانب سے محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے بنیادی انڈیکیٹرز کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ”مریم کی دستک“ ایپ پر رجسٹریشن کی بابت آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا دستک ڈور سٹیپ سروسز کیلئے ڈاکومنٹس ایٹ ہوم سروس کیلئے رجسٹرڈ فیسیلیٹیٹر کو فی سروس 950 روپے اجرت دی جائےگی، ذوالقرنین نے کہا میونسپل سروسز کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں چیف منسٹر کی ہدایات کے مطابق ڈیلی ریویو کیا جارہا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا:ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ



















