45ماہ ہٹلر پارٹ ٹو بننے والے کے چیلے مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مہنگی بجلی کاذمہ دار عمران خان کو قراردےدیا۔

قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاجس لیول کا ذہنی مریض آپ کا لیڈر ہے اس سے 2 ہاتھ آگے آپ ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے،اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کےساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا پھر توڑدیا ،پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھاجن کے لیڈر نے ٹک ٹک پر جنت مرزا سے مقابلے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا مریم نواز نے 3ماہ میں تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں میگا پراجیکٹ متعارف کرائے ،پی ٹی آئی کے غنڈوں نے پھر طاہر انجم پر حملہ کیااگر کاروائی ہوئی تو مگر مچھ کے آنسو بہائےں گے، 45ماہ ہٹلر پارٹ ٹو بننے والے کے چیلے مظلومیت کا رونا رو رہے ہیں۔