لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کے اعتراف نہیں سزا دینے کا وقت ہے،عدلیہ مجرم کو سزا دے ورنہ دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاعمران خان کے اعتراف پر حیرانی نہیں ،معاملہ سیاست نہیں بلکہ ریاست کا ہے، 2014سے ایک شخص نے اپنے عمل کے ذریعے ریاست پر چڑھائی کی، جنگی حالات میں بھی کبھی سرکاری ٹی وی پر حملہ نہیں ہوا، 2014کے دھرنے میں حکومت کےخلاف ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں،عارف علوی نے چڑھائی کرنے کا کہا،سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے دھوئے گئے،منتخب وزیراعظم کو گلے سے پکڑ کر باہر نکالنے کا کہا جاتا رہا،2018 میں آرٹی ایس بٹھا کر اسی شخص کو مسلط کیاگیا،ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلا گیا پھر آئی ایم ایف کو خط لکھا مدد نہ کرو۔
سینئر وزیر نے کہاڈیجیٹل دہشتگردی سے باہر بیٹھے نمائندوں کے ذریعے ملکی اداروں پر چڑھ دوڑے،ملک کو 4ٹکڑوں میں تقسیم اور جلانے کی باتیں کی گئیں،زمان پارک دہشتگردی کا اڈا بنا ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی نالائقی،نااہلی کی وجہ سے ملک کو بھوکا کرکے چلا گیا،کیا ریاست پر حملہ کرنا انقلاب ہے؟، سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، پاکستان کے دوسرے کسی مجرم سے ایسی باتیں نہیں کی جاتیں، توشہ خانہ کیس میں کہا میری گھڑی میری مرضی، خاتون جج کو کہتا ہے میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا نہیں چاہتے کسی جماعت پر پابندی لگے مگر عدلیہ سے گزارش ہے مجرم کو سزا دینی ہوگی ورنہ تمام دہشتگرد جماعتوں کو سیاسی کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف ملک کو ترقی دینے کی نیت سے آئے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز بھی عوامی ریلیف کیلئے کام کررہی ہیں، 5سال پورے کرکے ملک میں استحکام لائیں گے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















