سمندری: (شبیر کسانہ)جماعت اسلامی سمندری حلقہ این اے 98کے رہنما سر دار عثمان غنی ایڈووکیٹ ، پی پی 105سے رہنما حافظ حبیب اللہ ،چوہدری محمد انور ایڈووکیٹ اور چوہدری تنویر حسین وینس نے اپنے مشترکہ پیان میں کہا ہے کہ 26جولائی کا مہنگائی کے خلاف حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں اسلام آباد دھرنا حکومتی پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گا سمندری سے کارکنوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق کھنے والے افراد بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچیں گے اگر سرکای مشینری کے ذریعے ہمیں روکا گیا حالات کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔
رہنماﺅں نے مزید کہاحکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی بلوں میں اضافہ کررہے ہیں،حکمران اشرافیہ ظالمانہ ٹیکس اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ کررہی ہے،26جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے،اب حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ دھرنا نہ ہو تو عوام کو ریلیف دے ٹیکس کم کرے۔،مہنگائی اور بجلی کے بلو ں کی وجہ سے عوام بلبلا اٹھی ہے،دھرنے کا ایجنڈا بجلی،گیس،پٹرول کی قیمتوں کے خلاف ہے،دھرنا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف احتجاج ہے،پر امن احتجاج ہمارا حق ہے،آئی پی پیز کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں لایا جاتا۔
اسلام آباد دھرنا حکومتی پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہو گا،جماعت اسلامی سمندری



















