لاہور (اپنے رپورٹر سے) پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 20 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو اداروں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کررکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 10 محرم الحرام کو ممکنہ مون سون بارشوں کے باعث انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، عاشورہ کے موقع پر تمام ریسکیو ادارے الرٹ رہیں گے، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خستہ حال چھتوں اور بوسیدہ عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ دو روز کے دوران شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، شمال مغربی سمت سے 11 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی میں بھی گرمی کا راج برقرار رہا، درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 27 نمبر پر موجود رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا شمال مغربی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاتی رہی، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی سے شہر میں مون سون ہواو¿ں کا ایک اور سپیل داخل ہوگا، 20 جولائی سے شہر میں تیز بارش متوقع ہے۔
پنجاب میں 20 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی



















