اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابا ت کیس 23جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابا ت کیس 23جولائی کو سماعت کیلئے مقرر



















