بہاولنگر:بھاولی سے بودلہ چوک بائی پاس ون وے کی تعمیرسرد مہری کی نذر

بہاولنگر(افتخار احمد)بہاولنگر بھاولی چوک سے بودلہ چوک بائی پاس،تک ون وے کی منظوری،تاحال ذمہ داران کی جانب سے ون وے بنانے میں ٹال مٹول،ورلڈ بنک کی گرانٹ کھڈے لائن،متعدد مافیا کی جیبیں گرم،وزیر اعظم پاکستان سمیت نیب ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا۔

ٹھیکیدار ون وے کو مکمل نقشے کے مطابق بنانے کی بجائے ورلڈ بنک کی دی گئی رقم کو خوردبرد کرنے میں کامیاب دکھائی دے رہا ہے جبکہ ون وے بنانے کے لیے روڈکے اردگرد واپڈا کے کھمبے،درخت،اور ساتھ ہی بلدیہ نے نہ کوئی ون بنے کے لیے ریڑھی بانوں کو روڑ سے ہٹا گیا بلکہ موصوف ٹھیکیدار نے ہائی وے کی جگہ گلی نمبر 9 فاروق آباد تک ون وے کو مکمل کرنے کی بجائے روڈ کے اردگرد صاف ستھرا سولنگ کا بیڑا غرق کر دیا۔اور ون وے میں ہونے والا میٹریل ناقص استعمال ہونے کے ساتھ روڑ پر اچھی روڑی نہ مضبوط بیٹ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ون وے کو نقشے کے مطابق رنگ نہ دیا بلکہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر ملوث افسران نے ٹھیکیدار سے مل کر ورلڈ بنک کی گرانٹ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی قسم کھا رکھی ہے۔جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے میڈیا سروے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ون وے میں کرپشن کے انبار سامنے آ چکے ہیں۔جس کی وجہ سے مین روڑ کی توڑ پھوڑ سے کئی نقصان جنم لیتے ہیں۔