190ملین پاﺅنڈ کے خفیہ معاہدے پر مجھ سمیت کابینہ اراکین نے اعتراض کیا:پرویز خٹک

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)190ملین پاﺅنڈ کے خفیہ معاہدے پر مجھ سمیت کابینہ اراکین نے اعتراض کیا،سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا عدالت میں دیا گیا بیان سامنے آ گیا۔

پرویز خٹک نے کہا کابینہ میں مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی برطانوی ،پاکستانی حکومت کے مابین معاہدہ ہوا ہے جس میں برطانیہ میں پکڑی گئی غیر قانونی رقم کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ، غیر قانونی طور پرمنتقل کئے گئے190ملین پاونڈ پاکستان کو واپس کئے جائیں گے۔

سابق وزیر دفاع نے کہاشہزاد اکبر نے کابینہ کے سامنے بند لفافہ پیش کیا اور بتایا لفافے میں معاہدے کی دستاویز موجود ہے، مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے اعتراض کیا بند لفافے میں موجود معاہدے کے مندرجات سے آگاہ کیا جائے تو شہزاد اکبر نے کہا معاہدہ خفیہ ہے جس پر کابینہ اراکین خاموش ہو گئے۔