عوامی مفادات کو ہرحال میں مقدم رکھا جائے:نوازشریف

مری:(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے عوامی مفادات کو ہرحال میں مقدم رکھا جائے، ترقی و خوشحالی کےلئے امن و استحکام ضروری ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاسکیورٹی فورسز کے جوان وطن کی خاطر جانیں قربان کر رہے ہیں،قومی عزم کےساتھ دہشتگردی کی لعنت سے چھٹکارا پایا جائے گا، وقت ضائع کیے بغیر ملکی استحکام کےلئے آگے بڑھنا ہوگا،قائد ن لیگ نے غیرملکی سرمایہ کاری ،دوست ممالک کےساتھ ہونےوالے مذاکرات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔