لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کی تیاری

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کی تیاری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کےلئے نیپرا ایکٹ بدلا جائے گا، ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی وفاقی کابینہ ، پارلیمان سے منظوری لی جائے گی،لاسز کا بوجھ بل ادا کرنےوالوں پر بھی پڑے گا،نیپرا ایکٹ کے مطابق لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ غیر قانونی ہے،ذرائع کے مطابق واپڈا ڈویژن نے حکومت کو قانون سازی جلد کرنے کی سفارش کر دی۔