پرویزمشرف حملہ کیس میںتحقیقاتی افسر قتل کے 3 ملزموں کی بریت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پرویزمشرف حملہ کیس ،عدالت عظمیٰ نے تحقیقاتی افسر قتل کے 3 ملزم بری کر دئیے۔

3رکنی بنچ نے 2-1تناسب سے بریت کا فیصلہ سناتے ہوئے پرتحقیقاتی افسر راجہ ثقلین قتل کیس کے ملزموں ارشد ستی، طاہرعباسی، قاری یونس کو بری کیا،جسٹس جمال مندوخیل ،عائشہ ملک اور جسٹس ملک شہزاد بنچ کا حصہ تھے، جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا۔