کوئٹہ: (بیورورپورٹ)سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کو نکالنے کےلئے ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ۔
بلوچستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق سمندری ایمبولینس میں پٹرولنگ ،گرین بوٹس شامل ہیں،10 کروڑ کی لاگت سے محکمہ ماہی گیری کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل بھی مکمل کرلیا،صوبے میں 6 لاکھ افراد ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ ہیں ،82 ہزار 583 رجسٹرڈ ہیں۔
بلوچستان،سمندر میں پھنسے ماہی گیروں کیلئے ایمبولینس سروس شروع



















