عزم استحکام آپریشن کی حمایت ،اے پی سی میں جائینگے:شجاعت

لاہور: (اپنے نمائندے سے )سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے آل پارٹیز کانفرنس میں بھر پور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے مکمل پاک کرنے کےلئے استحکام پاکستان آپریشن ناگزیر ہے،ق لیگ عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، قیام امن کیلئے پاکستان ،افغانستان کو روابط بڑھانا ہوں گے۔

اپنے بیان میں شجاعت نے کہادہشتگردی عالمی مسئلہ ہے ،ملکر نمٹنا ہوگا، دہشتگردی کےخلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔