نارووال: بجلی کے ہوشربا بلوں کےخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
نارووال:(حسن نواز)بجلی کے ہوش ربا بلوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ نارووال کے زیر اہتمام چوک بائی پاس پر احتجاجی ریلی۔ریلی کی قیادت چوہدری عرفان مہیس امیدوار قومی اسمبلی این اے 76 نارووال نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عرفان مہیس نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 3 سو یونٹ فری بجلی دینے کا وعدہ پورا کریں۔ مساجدوں کے بل بجلی لاکھوں میں آ رہے ہیں مساجدوں کو تالے لگنا شروع ہو گئے ہیں عوام بجلی کے بل ہاتھوں میں پکڑ کر بھیک مانگ رہے ہیں لاکھوں روپے آنے والے بجلی کے بلوں نے عوام کے جسم سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لیا ہے بجلی۔ گیس پیٹرول۔ڈیزل۔ کھادیں عوام کی قوت خرید سے دور ہو گئیں ہیں۔ گندم کی خریداری پنجاب حکومت نے نہیں کی کسان خودکشیاں کر رہے ہیں۔آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے لئے عوام کے اوپر مہنگائی کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے۔ اشرافیہ۔ سیاست دانوں کے علاوہ 90 فی صد طبقہ مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔



















