لاہور:( کورٹ رپورٹر)ہتک عزت ایکٹ 2024کےخلاف دائر درخواستوں پر پنجاب حکومت سے جواب طلب ،لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے بنیادی حقوق کےخلاف ایکٹ چیلنج ہو سکتا ہے۔
جسٹس امجد رفیق نے ہتک عزت ایکٹ کےخلاف درخواستوں پر سماعت کی،جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے اگر حکومت بیان دیتی ہے قانون کے تحت کارروائی نہیں ہوگی تو میں حکم امتناع جاری نہیں کرتا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہاابھی ٹریبونل کی تشکیل کےلئے رولز بن رہے ہیں، عدالت میں تو کوئی متاثرہ شخص آیا ہی نہیں، ابھی تک ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے ضروری نہیں کوئی متاثرہ شخص ہی قانون کےخلاف درخواست لے کر آئے اگر ایکٹ بنیادی حقوق کےخلاف ہے تو چیلنج ہو سکتا ہے، ایسا نہیں لگتا ہے صوبائی عصبیت کو ہوا ملے گی؟،ہائیکورٹ نے ہتک عزت ایکٹ 2024کےخلاف دائر درخواستوں پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کرکے سماعت 29جولائی تک ملتوی کر دی۔
ہتک عزت بل کیس،بنیادی حقوق کےخلاف ایکٹ چیلنج ہو سکتا ہے،لاہور ہائیکورٹ



















