انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کےلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کرنے کا حکم، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیرمتزلزل ہے: مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کےلئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا، مریم نوازنے انفورسمنٹ اتھارٹی کی مانیٹرنگ کا فول پروف میکانزم تشکیل دینے کی ہدایت کی،وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کےلئے مجوزہ قوانین اور رولز میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ سٹرکچر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا صوبائی سطح پر پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہوگی، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ بنے گا،تحصیل کی سطح پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر قانون کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، ہیرنگ آفیسر تحصیل کی سطح پر اپیل سن کر فیصلہ دے گا،پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی مہنگائی کے خاتمے کےلئے موثر کردار ادا کرے گی، تحصیل میں انفورسمنٹ افسر سمیت 40 اہلکار اشیائے صرف کے نرخ کی مانیٹرنگ اور کارروائی کریں گے، عوام کی شکایات پر بھی گرانفروشوں کےخلاف موثر کارروائی ممکن ہوگی، بریفنگ میں مزید بتایا گیا تحصیل کی سطح پر چار ایپلٹ فورم پر فیصلے کےلئے ٹائم لائن مقرر ہوگی، مووایبل تجاوزات کو ہٹا کر گلیاں بازار وسیع کیے جائیں گے،غیر منقولہ تجاوزات کے مستقل خاتمے کےلئے تحصیل انفورسمنٹ آفیسر کارروائی جاری رکھے گا، 200سال کے بعد انتظامی نظام میں عوامی مفادات کے تحت تبدیلی لائی جارہی ہے، پی ای آر اے میں ارکان اسمبلی،ڈی جی، انتظامی سیکرٹری اور4 آزاد ارکان شامل ہونگے، ڈسٹرکٹ کی سطح پر ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ ریگولیٹری بورڈ کے سربراہ ہونگے، تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ آفیسرکارروائیوں اور مانیٹرنگ کے ذمہ دار ہونگے، انفورسمنٹ آفیسرز کو ایک ماہ کی خصوصی ٹریننگ بھی دی جائےگی، انفورسمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کا ماہانہ جائزے کا سسٹم بھی وضع کیا جائے گا، تجاوزات ہٹانے پر ہونے والے اخراجات بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے وصول کیے جائیں گے، مریم نواز نے کہا عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا عزم غیر متزلزل ہے،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی مزید برآں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ورلڈ سپورٹس جرنلسٹ ڈے پر اپنے پیغام میںکہا کھیلوں سے صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کےلئے سپوررٹس جرنلسٹ کا کردار نہا یت اہم ہے، سپورٹس جرنلسٹ کھیل کے جوش و خروش کو ہم تک پہنچاتے ہیں، نوجوانوں میں سپورٹس کا جزب نیدار کرنے کےلئے سپورٹس جرنلسٹ کا کردار انتہائی اہم ہے، پنجاب خاص طور پر لاہور میں سپورٹس جرنلسٹ کی رپورٹنگ قابل تعریف ہے۔