اوقاف منیجر سرکل ون کی کرپشن، سکیورٹی گارڈ کی دربار پیر مکی کے مالی امور کی نگرانی کیلئے تعیناتی، لاکھوں کا غبن

لاہور (قمر عباس نقوی) اوقاف منیجر سرکل ون کی کرپشن،دربار شاہ المعالی کے عارضی سکیورٹی گارڈ کی دربار پیر مکی کے مالی امور کیلئے غیر قانونی تعیناتی کرکے لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری، محکمے کو کرپشن فری بنانے کیلئے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری کیلئے کھلا چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کے سرکل پیر مکی کے منیجر کی طرف سے کرپشن میں تاریخ رقم کرنے کیلئے محکمانہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکل 1کے مزارات میں تعیناتی ملازمین کی کاغذی ڈیوٹی میں ردو بدل کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے منیجر پیر مکی گلزار احمد خان کی طرف سے دربار شاہ المعالی گوالمنڈی کے عارضی سکیورٹی گارڈ سے ڈیوٹی پیر مکی دربار پر لی جارہی تھی جو کہ رولز کی خلاف ورزی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی سکیورٹی گارڈ کو پیر مکی دربار کے مالی امور پر تعینات کرنے کا منصوبہ کرایہ داری یونٹس اور وقف پراپرٹیز کی ملکیت میں ردو بدل کرتے ہوئے کرپشن کرنا تھا جس میں منیجر گلزار کی جانب سے تعینات کردہ نا اہل کلرک عظمت اللہ سے فیلڈ میںعملی طور پر کام لینے کی بجائے سکیورٹی گارڈ کو مامور کر رکھا تھا تاکہ اوقاف کے آمدنی کے وسائل سے ذاتی مالی مفاد حاصل کیا جا سکے اس حوالہ سے سرکل میں کافی عرصہ سے مختلف مالی امور میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی جو کہ منیجر گلزار کی منصوبہ بندی کی وجہ سے ممکن ہو ا ذرائع کے مطابق کیش بکسز کشادگی اور بوگس آمدنی کے اندراج جیسے سنگین جرم کے واقعات پیش آئے جس میں عارضی ملازم کو فرنٹ مین کے طور پر استعمال کیا گیا تاکہ کرپشن منظر عام پر آنے کے وقت سیکیورٹی گارڈ کو قربان کیا جا سکے اور خود لاکھوں روپے کی کرپشن سے اپنا دامن صاف رہے اس پر پیر مکی سرکل میں ہونے والی کرپشن اور جعلسازی کی داستان منیجر کی جانب سے تحریری طور پر اندراج مقدمہ کی درخواست میں لکھا گیا جس پر اوقاف انتظامیہ کی طرف سے ابتدائی طور پر منیجر گلزار کے منصوبہ کے مطابق عارضی سیکیورٹی گارڈ عمران کو نوکری سے فراغت کے احکامات زیڈ اے کی جانب سے جاری کئے گئے لیکن اعتراف جرم کے بعد بھی منیجر پیر مکی کے خلاف تاحال کرپشن میں ملوث ہونے پر بھی کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ ذرائع کے مطابق منیجر گلزار کی تعیناتی کے بعد عارضی سیکیورٹی گارڈ کو رینٹ کلرک کی حیثیت سے فرائض کو مسلسل رکھا گیا اور دربار شاہ عبدالمعالی کے گارڈ سے پیر مکی میں کرپشن منصوبہ بدی کے تحت کام لیا جاتا رہا پیر مکی سرکل منیجر کی کرپشن کے خلاف کارروائی اور محکمے کو کرپشن فری بنانے کےلئے دوبارہ تعینات ہونے والے سیکرٹری طاہر رضا بخاری کیلئے چیلنج ہو گا۔ زیڈ اے لاہور زون ویسٹ شاہد ورک کا کہنا ہے کہ پیر مکی میں وقف املاک کرایہ داری یونٹس میں مبینہ طور پر ہونے والی مالی بے ضابطگیوں کے حوالہ سے گزشتہ ادوار میں تعینات تمام رینٹ کلرک کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈائریکٹر فنانس کو آڈٹ کے لئے درخواست کی گئی ہے، جلد اس معاملہ کو نمٹا دیا جائیگا ۔