اسلام آباد (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماﺅں کی واپسی روک دی،ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرقائم 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماوں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی،ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے،شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور وہ خواتین کے کیسز اور ان کے پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجے گی جو حتمی فیصلہ کریں گے،ذرائع نے کہا پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماو¿ں کی واپسی کا فیصلہ ہوگا دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں کہاپی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف بانی پی ٹی آئی کا بلاک ہے، اختلاف رائے سب کا ہوتا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے، اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے، عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، فواد چودھری کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے،اچھے لوگ اچھے الفاظ کا چناو¿ کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر نے مزید کہا سپریم کورٹ میں جے یو آئی کی الیکشن کمیشن کی حمایت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جے یو آئی سے انتخابی دھاندلی روکنے اور آزاد عدلیہ سے متعلق دو نکاتی ایجنڈے پر بات ہو رہی ہے۔
عمران نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماﺅں کی واپسی روکدی، پی ٹی آئی میں صرف عمران خان بلاک ہے: بیرسٹر گوہر



















