وزیرآباد:(مہر عاطف یاسین)خون سفید ہو گیا جائیداد ہتھیانے کے معاملے پر بیٹے نے مبینہ طور پر ماں اور بہن کو گھر سے در بدر کر دیا، ناخلف بیٹابیوہ ماں اور بہن کو مختلف مقدمات میں پھنسانے اور دھکے دے کر گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دلوانے لگا،متاثرہ ماں نے انصاف کے حصول کے لیے پریس کلب کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔
نواہی علاقہ دھونکل کی رہائشی 75 سالہ خاتون معراج بیگم بیوہ اللہ دتہ چیمہ نے بتایا کہ اس کا حقیقی بیٹا محمد نعیم سائلہ اور اپنی حقیقی بہن کے معاشی استحصال کے علاوہ نفسانی کی خاطر کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے جس نے سائلہ کو گھر سے بیدخل کر دیا ہے نہ ہی زمین کا حصہ ٹھیکا مجھے اور میری بیٹی کو دیتا ہے نہ ہی میرے بوڑھے ہونے کا لحاظ کرتا ہے الزام علیہ نے گزشتہ روز اپنے ڈیرے متی والا کوٹ رانجھا بستی کے ساتھ واقعہ سے سائلہ اور بہن کو تھپڑ اور دھکے مارتے ہوئے بے دخل کر دیا۔بیٹا نہ تو اس کی دیکھ بھال کرتا ہے اور نہ ہی خرچہ نان و نفقہ ادا کرتا ہے اور بار بار دہراتا ہے کہ میرا کسی سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے نہ ہی میری کوئی ماں ہے زندہ رہے یا مر جائے، مجھے کوئی پرواہ نہیں جبکہ ایک میرے بیٹے کا ایک دوست پولیس اہلکار بھی ہمیں اسی کہ ایماءپر دھمکیاں دیتا پے۔ خاتون نے کہا کہ وہ بیوہ اور بے آسرا ہے مجھے میرے متوفی شوہر کے ملکیتی گھر میں رہنے کے لیے پولیس کی مدد کی ضرورت ہے میں مکان کی بطور حصہ دار مالکہ ہوں۔ متعلقہ پولیس افسران الزام علیہ کو طلب کر کے میری دادرسی کروائیں اور ہمیں جان و مال کا تحفظ دیا جائے۔
وزیر آباد،خون سفید ہو گیا، جائیداد ہتھیانے کیلئے بیٹے نے ماں اور بہن کو گھر بدر کر دیا



















