جسٹس اطہر من اللہ کا 5ہفتے بعد وضاحتی نوٹ کیوں ،ہدف کیا ہے؟،فیصل واوڈا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے آئین وقانون کی روشنی میں کوئی جج کسی پر الزام نہیں لگا سکتا، شواہد کے بغیر الزام لگانے پر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا توہین عدالت کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ کا 5 ہفتے بعد وضاحتی نوٹ منظرعام پر کیو ں آیا، کیا مجھے سزا دئیے جانے کا انتظار ہے؟،خدا نخواستہ اگر مجھے ایک بارپھر بےگناہ ہوتے ہوئے سزا ہوتی تو کیاخط منظر عام پر آتا؟ خط کا اب آنے کا مقصد یا ہدف کیا ہے ؟،کیا وضاحتی خط میں مجھے پراکسی لفظ کہنے کی بھی وضاحت ہوجاتی؟ ۔