طلبا معاشرے میں منشیات کے استعمال کےخلاف آواز اٹھائیں: شاہد رامے

ساہیوال:(بیورورپورٹ)گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول ساہیوال میں سی ای اوایجوکیشن چودھری اکرام اور ڈی ای او ایجوکیشن خادم حسین موہل کی ہدایت پر عالمی یومِ انسداد منشیات اور غیر قانونی سمگلنگ کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار میں اساتذہ اور طلباءنے بھرپور شرکت کی، اساتذہ نے طلباءکو منشیات کے مضر اثرات اور ان سے بچاو کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

مقررین نے کہا منشیات کا استعمال نہ صرف ان کی صحت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ان کے مستقبل کو بھی تاریک بنا دیتا ہے،پرنسپل شاہد رامے نے اپنے خطاب میں کہا منشیات ایک لعنت ہے جس سے ہمیں مل کر لڑنا ہوگا،انہوں نے طلباءسے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور معاشرے میں منشیات کے استعمال کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد کریں۔ سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس دوران طلباءنے منشیات کے استعمال کے خلاف عہد کیا کہ وہ کبھی بھی منشیات کا استعمال نہیں کریں گے اور معاشرے میں اس کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔