سانس لینے، موت، شادی اور بچے پیدا کرنے پر بھی ٹیکس لگا دیں،سینیٹر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سانس لینے، موت، شادی اور بچے پیدا کرنے پر بھی ٹیکس لگا دیں،سینیٹر پھٹ پڑے۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہوا،اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا وزیرخزانہ کا اس حکومت میں آنے کا سب سے غلط فیصلہ تھا، موجودہ حکومت قانونی جواز سے عاری ہے، پی ٹی آئی بجٹ کو زہر قاتل سمجھتی ہے، تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس لگا دیے گئے، نچلے طبقے کے ملازمین کا جینا محال ہوگیا، اشرافیہ نے ہمیشہ غریب طبقے کا خون چوسا۔

سینیٹر سیف ابڑو نے کہا ایف بی آر کے چیئرمین کو ہٹائیں جس ادارے نے ٹیکسز جمع کرنے ہیں اس کا سربراہ ہی غلط بیٹھا ہے،ایمل ولی خان نے کہا حالیہ بجٹ میں اتنے زیادہ ٹیکس لگائے گئے ہیں، اب نوبت آگئی ہے کہ سانس لینے، موت پر اور شادی اور بچے پیدا کرنے پر بھی ٹیکس لگا دیں،تمام اسمبلیوں اور سینٹ کی ساری مراعات ختم کی جائیں تاکہ عکاسی ہو قرض دار ہیں۔

تاج حیدر نے کہا بجٹ دستاویز میں صرف ناکام پالیسی کو اپنایا گیا ہے،نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد نے اظہار خیال کیا بجٹ میں کوئی خوشحالی اور بحالی ، عوام کو ریلیف دینے کا منصوبہ نہیں، زرعی شعبے کےلئے بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا،سینیٹر دوست محمد خان نے کہا یہ تباہی والا بجٹ ہے ہر روز اس سے بدحالی آئے گی، فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگایا جارہا ہے یہ ڈرون حملہ ہوگا،سینیٹر طاہر خلیل نے کہا بڑے بڑے کاروباری افراد ٹیکس نہیں دیتے، ٹیکس نیٹ ورک میں سب کو لانا پڑے گا۔

سینیٹر عون عباس نے اظہار خیال کیا پیپلزپارٹی اس وقت منافقت کررہی ہے، فنانس کمیٹی کی سربراہی پیپلزپارٹی کے پاس ہے، بجٹ میں پیپلزپارٹی مکمل طور پر ساتھ ہے، جب اوپر سے حکم ہوا تو ساری پیپلزپارٹی ایوان میں ہاتھ باندھ کر آگئی، ٹیکسز کا سارا بوجھ انہوں نے تنخواہ دار طبقے پر ڈال دیا،سینیٹر دنیش کمار نے کہا میں حلفا کہتا ہوں میں ان کتابوں کا ایک فیصد بھی نہیں پڑھتا، اس ایوان میں سب جھوٹ ہے۔