متنازع ویڈیو کیس میں شامل تفتیش، ڈیتھ سیل والی چکی میں قید،مذاکرات صرف طاقتور سے کروں گا:عمران خان

اسلام آباد،راولپنڈی(بیورورپورٹ) بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ”ایکس“ اکاو¿نٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کے معاملے پرعمران خان سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی،جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ایک گھنٹہ تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاءچودھری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہو ئے،ٹیم نے عمران خان سے 16سوالات کیے، ایف آئی اے ٹیم نے عمران خان کو ان کے’ ’ایکس“ اکاو¿نٹ سے پوسٹ دکھانے کے بعد سوالات پوچھنے کا آغاز کیا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاءکی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیئے، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے قبل ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی،اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج علی وڑائچ نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے،عمران خان کی جانب سے ظہیر عباس چودھری، سلمان صفدر اور انتظار پنجوتھا پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کے وکلاءصفائی کی جانب سے احتساب عدالت کے جج علی وڑائچ کی تعیناتی پر اعتراضات عائد کر دئیے گئے،وکلا صفائی نے اپنے دلائل میں کہا وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کرتا نوٹیفکیشن غلط اور نامکمل ہے ، احتساب عدالت کے جج کی تعیناتی ہائی کورٹ کے جسٹس کا اختیار ہے، احتساب عدالت نمبر دو کا جج عدالت نمبر ایک کے مقدمات نہیں سن سکتا،دوران سماعت نیب ٹیم کی جانب سے چار گواہوںکو بیانات قلمبند کرانے کےلئے پیش کیا گیا تھا، جج کی تعیناتی پر اعتراض عائد ہونے کے باعث سماعت کے دوران کارروائی مکمل نہ ہو سکی، احتساب عدالت کے جج نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جج کے اعتراض پر فیصلہ 11 جون کو سنایا جائے گا،190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا صرف ان سے بات کروں گا جو طاقت ور ہیں، مجھے ڈیتھ سیل والی چکی میں رکھا گیا ہے، جیل میں کوئی رعایت یا سہولت نہیں مانگی، جیل میں ہوں ٹوئٹ نہیں کرسکتا، وکلاءکو ٹوئٹ کی ہدایات کرتا ہوں ،سوشل میڈیا کے لوگ ہمارے ہیروز ہیںجبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کےخلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیلوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی ادھر پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سی ڈی اے کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی،پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا ہم اس درخواست کو آئندہ ہفتے سنیں گے۔