انڈسٹریل سٹیٹس کے سربراہ اور ٹیم کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کا فیصلہ ،ترقی وخوشحالی کے ویمن ایمپاورمنٹ پر فوکس کرنا ہوگا:مریم نواز

لاہور ( اپنے رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انڈسٹری کے فروغ کے اہداف کے حصول میں ناکامی پر برہمی کااظہار کیا اور اہداف پورا کرنے میں ناکامی اورناقص کارکردگی پر انڈسٹریل سٹیٹس کے سربراہ اور بورڈز تبدیل کرنے کا حکم دیدیا، مریم نواز کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز کے امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سپیشل اکنامک زون میں دستیاب کاروباری سہولیات کا جائزہ لیاگیا،وزیر اعلیٰ نے کہا انڈسٹریل سٹیٹس کے سربراہ اور ٹیم کا پرفارمنس آڈٹ کرایا جائے گا، انڈسٹری کو سہولتیں دے کر ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کریں گے،انڈسٹریل سٹیٹ کو انہی مقاصد کےلئے استعمال کیا جائے جن کےلئے قائم کی گئی ہیں، انڈسٹریل سٹیٹ کو پلگ اینڈ پلے ماڈل پر قائم کرنا چاہتے ہیں، انڈسٹری کے قیام کے طریقہ کار کو آسان اور تیز ترین بنا یا جائے گا، دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فارن،کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس،عالمی بینک اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے مشن کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں موثر اور پائیدار پالیسی کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا گیا، پاپولیشن ویلفیئر کے اہداف کے حصول کےلئے اشتراک کار پر اتفاق اور فیملی پلاننگ پروگرام کے اہداف کے حصول کےلئے وسائل ہم آہنگ کرنے کا جائزہ لیا گیا، ایف سی ڈی او،عالمی بینک اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے وفد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کو سراہا ، ہیلتھ اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں سروس ڈیلیوری امور میں بہتری کےلئے تجاویز اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ترقی و خوشحالی کے عورت کی ایمپاورمنٹ پر فوکس کرنا ہوگا، سماجی اور خانگی امور میں خواتین کی خود مختاری ضروری ہے، ماں اور بچے کی صحت کےلئے صوبہ بھر میں مراکز صحت کو ری ویمپ کررہے ہیں،اہداف کے لیے محکمہ صحت پنجاب اور پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ مشترکہ اقدامات اٹھا رہے ہیں، وفد نے حکومت پنجاب سے اشتراک کار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔