اسلام آباد (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ءتارڑ نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنا چاہتے ہیں، ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہمیں امداد نہیں، تجارت اور سرمایہ کاری چاہیے، وزیراعظم جہاں بھی جائیں یہی کہتے ہیں ہم کشکول توڑنا چاہتے ہیں، وزیراعظم بیرون ممالک جا کر کہتے ہیں ہمیں سرمایہ کاری چاہیے، ایس آئی ایف سی کے تحت عالمی سرمایہ کاروں کیلئے 7 ڈیسک قائم ہوں گے، چائنہ، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین، امریکا اور فارایسٹ کو شامل کیا گیا ہے، ان تمام ڈیسک سے بہت مدد ملے گی اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، آپ کو نظر آئے گا جلد معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور سرمایہ کاری آئے گی، وزیراعظم جلد چین کا دورہ کریں گے، آئی ایم ایف کا وفد بھی یہاں سے مثبت پریس ریلیز جاری کر کے گیا ہے، مہنگائی میں کچھ دنوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی آئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں،پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن تیزی سے چل رہی ہے، معیشت ٹیک آف کر رہی ہے، دوسری جانب ایک پروپیگنڈا جاری ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، آپ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر پاکستان کے مفادات کو داو¿ پر لگاتے ہیں،وفاقی وزیر نے کہا جی ایس پی پلس اور سائفر کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے سازش کی، آپ نے بھرے مجمعے میں سائفر کو اٹھایا، ہمارے دشمنوں نے سائفر پر پروگرام کیے، آپ نے کہا تھا سائفر پر کھیلنا ہے، کیا پاکستان کی سلامتی کھیلنے کیلئے ہوتی ہے،عمران خان مظلومیت کا ڈھونگ رچا رہے ہیں
معیشت ٹیک آف کر رہی،عمران کی تمام سازشیں ناکام ہونگی: عطاءتارڑ



















