سرگودھا ،توہین مذہب کے الزام پر ہنگامہ آرائی،مبینہ ملزم کاگھر نذر آتش،درجنوں گرفتار

سرگودھا:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرگودھا میں توہین مذہب کے الزام پرمشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی،مبینہ ملزم کاگھر نذر آتش،درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مجاہد کالونی میں مشتعل افراد توہین مذہب کے الزام میں مشتعل ہوگئے اورگھر کو آگ لگادی،پولیس پر بھی پتھراﺅ کیا گیا،بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرو ل کیااور درجنوں افراد کو گرفتا ر کرلیا،زخمی افراد کو بحفاظت ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او نے کہاحالات کنٹرول میں ہیں ،عوام صبر کا دامن نہ چھوڑیں، ملزموں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثنا آئی جی پنجاب عثمان انور نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور انتظامیہ،پولیس ،ڈویژنل امن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا امن وامان برقرار رکھنے کےلئے باہمی کردار قابل ستائش ہے ،گرجا گھروں ،مسیحی آبادیوںکی سکیورٹی یقینی بنائی جائے،ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے۔