اسلام آباد (مشرق نیوز) آایم ایف نے ایک مرتبہ پھر حکومت کی جانب سے اوگرا کو گیس کی فروخت کی قیمت کا تعین کرنے کا اختیار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اب اپنے آپکو ٹیرف کے نفاذ کے معاملے سے الگ کرلینا چاہیے۔ سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق اس سے گیس کے گردشی قرض میں مزید اضافے سے بچنے میں مدد ملے گی جو اب 29 ہزار ار روپے تک پہنچ چکا ہے۔
آئی ایم ایف نے حکومتی عہدیداروں کو یہ بھی یاد کرایا کہ یکم جنوری تک اداروں کی اپنی کھپت کے بجلی گھروں کیلئے بھی گیس کے ٹیرف آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کے برابر لا یاجانا ہے۔
ایک سینئر حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ نگرا ں حکومت کے دور میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی ای سی سی نے ایک فیصلے کی منظوری دی تھی جس کے تحت اوگرا کو گیس کی قیمت فروخت کے تعین کا اختیار دیاگیا تھا اور اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی اور 40 دن میں یہ فیصلہ کیاجائیگا کہ کس قسم کے صارفین کو سبسڈائز ٹیرف دیا جائیگا۔
حکومت اوگرا کو اختیار دیکر خود کو گیس ٹیرف کے نفاذ سے الگ کرلے: آئی ایم ایف



















