لاہور: (کورٹ رپورٹر) پنجاب حکومت نے خصوصی عدالتوں میں ججز تقرری کانوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا اوروفاقی حکومت کو ججز کی تعیناتی کےلئے 15 روز کی مہلت دےدی۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کیس پر سماعت کی،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے ججز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کیے،دوران سماعت وفاقی حکومت نے ججز کی تعیناتی کےلئے مزید مہلت مانگ لی، وکیل وفاقی حکومت نے کہاوفاقی کابینہ کے اجلاس میں ججز تعیناتی کی منظوری لی جائے گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے بھی ججز کی تقرری ہو سکتی ہے،ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ججز کی تعیناتی کےلئے 15روز کی مہلت دےدی۔
ججز تقرری کا نوٹیفکیشن جمع ،وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت



















