اسلام آباد:(بیورورپورٹ)طلبہ کو وطن واپس لانے کا آپریشن ختم ،کرغزستان نے سوشل میڈیا پرجعلی مہم کو حملوں کاذمہ دار قراردےدیا۔
ذرائع کے مطابق 12چارٹر طیاروں و 14 دیگر پروازوں میں4500سے زائد پاکستانی طلبہ کو وطن لایا گیا،اخراجات حکومت نے برداشت کیے۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات کرغزستان کے سفیر اولان بیگ نے کہا ہے بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملے سوشل میڈیا پر جعلی مہم کا نتیجہ تھے،کچھ شرپسند عناصر نے صرف پاکستانی طلبہ ہی کو نشانہ بنایا، گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اولان بیگ نے کہا بنیادی جھگڑا 13 مئی کو مصری و کرغز طلبہ کے درمیان ہوا ،کسی صورت ایسا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا، سب کچھ بہت افسوسناک تھا۔
طلبہ کو واپس لانے کا آپریشن ختم،کرغزستان نے سوشل میڈیا پرجعلی مہم کو حملوں کاذمہ دار قراردےدیا



















