اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے توانائی کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی ترجیح ہے،ایران سے ترکیہ اور عراق کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں۔
انرجی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا حکومت توانائی کی فراہمی بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کےلئے کام کرنا ہے، پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو انتہائی آسان بنا دیا ،غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کےلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔
وزیر پٹرولیم نے کہاوسطی ایشیا ءکی گیس گوادر میں ایل این جی میں منتقل کرکے دنیا بھر میں فروخت کی جاسکتی ہے، ایران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کےلئے کوشش کررہے ہیں، شہری علاقوں میں گیس نیٹ ورک ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل نگرانی کی جائےگی۔
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں:مصدق ملک



















