لاہور (قمر عباس نقوی) واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ ایم ڈی واسا کی کرپشن فری مہم کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم، پرائیویٹ افراد سرکاری کاموں پر مامور کردئیے، متعدد ورک چارج و مستقل ملازمین کو عرصہ درازسے گھر بیٹھے تنخواہوں سمیت وہیکل مسیحی ڈرائیورز کو خطرہ الاﺅنس کی ادائیگی کیلئے ذمہ داران کی طرف سے بھاری رشوت لینے کا انکشاف، ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن کاغذی رپورٹ میں ”سب اچھا“ کی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ کی سب ڈویژن فرخ آبادمیں ایم ڈی واسا کا محکمہ کو کرپشن فری بنانے کی منصوبہ کی مسلسل مخالفت دیکھنے میں آرہی ہے اس حوالہ سے مصری شاہ سب ڈویژن میں جعلسازی اور کلو رین کے ریکارڈ میں بد انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کا سکینڈل سامنے آیا، اس کے بعد فرخ آباد سب ڈویژن میں سرکاری ملازم کی جگہ پرائیویٹ شخص کام کر رہا ہے جو گرفن مسیح ٹکٹ نمبر 10226 ملازم کا بیٹا مبشر مسیح ولد گریفن مسیح ہے اسی طرح عرصہ دراز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر جس میں بشارت انجم مسیح ٹکٹ نمبر 10879جاوید مسیح ٹکٹ نمبر 10390مبشر ٹکٹ نمبر 15883 جو کہ سال 2016سے تاحال ڈیوٹی سے غائب ہے۔ شبیر احمد 13075نجم الحسن ٹکٹ نمبر 13034 ورک چارج رانا فیصل بھی عرصہ دراز سے غائب ہے و دیگر شامل ہیں اسی طرح متعدد سیاسی ملازمین عرصہ دراز سے سیور کا کام کرنے کی بجائے دیگر امور پر تعینات ہیں بطور وہیکل ڈرائیور ذمہ داریاں حاصل کررکھی ہیں جس میں رفیق مسیح سیور مین ٹرالی ٹریکٹر کے ڈرائیور کے طور پر کام کر رہا ہے اسلم مسیح جیٹر وہیکل پر ڈرائیور ہیلپر یوسف مسیح فٹر کے طورروبن مسیح سپروائزر پر کام کر رہے ہیں لیکن ان کو خطرہ الاﺅنس کی ادائیگی کی جا رہی ہے جس میں متعلقہ سب انجینئرز کو 10ہزار سے 15ہزار روپے رشوت کی ادائیگی کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے ماہانہ نقصان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ راوی ٹاﺅن میں مالی بے ضابطگیوں کا سلسلہ روانگی کا سارتھ جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ آن پے سکیل ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن حافظ راحیل کی جانب سے انتظامیہ کو کاغذی طور پر ”سب اچھا“ کی رپورٹ پیش کی جا رہی ہے جبکہ ڈائریکٹوریٹ کی مختلف سب ڈویژنز میں مختلف انداز میں کرپشن کا سلسلہ جاری ہے جس کو عملی طور پر روک تھام کرنے کی بجائے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ایم ڈی واسا کی جانب سے سیور مین ملازمین کو سیور میں کام کرنے کے دوران حادثہ کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیدا ہونے والے مسائل پر ماہانہ خطرہ الاﺅنس کی مد میں مالی مدد کی جا رہی ہے لیکن اسکو متعلقہ ذمہ داران نے ذاتی کمائی کا زریعہ بنا کر محکمہ کو مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے فرخ آباد اور مصری شاہ سب ڈویژن میں کلورین چوری مالی خوردبرد اور مستقل اور عارضی ملازمین گھر بیٹھے تنخواہوں کی وصولی کررہے ہیں جبکہ پرائیویٹ افراد سرکاری کام پر مامور ہیں جو راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ ڈائریکٹر راوی ٹاﺅن حافظ راحیل اشرف سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں انکوائری کرونگا جبکہ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام پر متعلقہ ٹاﺅن انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی جائیگی جس پر انکوائری کرتے ہوئے نتیجہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
واسا راوی ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ، پرائیویٹ افراد سرکاری کاموں پر مامور، کرپشن فری مہم ناکام ہونے کا خدشہ



















