ن لیگ کودھچکا،ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم

لاہور: (کورٹ رپورٹر)ن لیگ کو دھچکا، لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی اوررانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا۔